منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سردار عبدالخالق وصی

       
مناظر: 332 | 23 Aug 2023  

 

 

واشنگٹن ڈی سی 23 اگست (نیوز ڈیسک ) امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک تقریب میں مقررین نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے دی جانے والی بیش بہا قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار آزاد جموں وکشمیر کونسل کے سابق رکن سردار عبدالخالق وصی کے اعزاز میں میری لینڈ کے کشمیر ہاو¿س میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا۔سردار عبدالخالق وصی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو9لاکھ بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے بدترین مظالم کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز اہلکار کشمیریوں کو قتل، گرفتار ،معذور کر رہے ہیں اور بڑے پیمانے پر تذلیل کانشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر یوں کی پرامن سیاسی مزاحمتی تحریک کو دبانے کے لیے تمام دستیاب فوجی طاقت استعمال کر رہی ہے۔ جنوبی ایشیا کے خطے میں امن اور استحکام لانے کے لیے جموں و کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت دینا بہت ضروری ہے۔سردار عبدالخالق وصی نے واشنگٹن اور نیویارک کے میٹروپولیٹن علاقوں میں مقیم کشمیری امریکی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ 22 ستمبر 2023 کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران پرامن احتجاج میں شرکت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری جو قربانیاں دے رہے ہیں اس کی جنوبی ایشیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور ہم ان قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دے سکتے۔سردار عبدالخالق وصی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ جموںوکشمیر کے محکوم لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ 22 ستمبر 2023 کو کشمیریوں کے پرامن احتجاج کا مقصد اقوام متحدہ کی توجہ مقبوضہ جموںوکشمیرکی ابتر صورتحال کی طرف مبذول کرانا اور بھارت پر انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کے لیے دباو¿ ڈالنا ہے۔ کشمیر ہاو¿س میری لینڈ کے صدر راجہ لیاقت کیانی نے تقریب کے مہمان خصوصی سردار وصی صاحب اور دیگر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔PHOTO-2023-08-22-11-11-27
تقریب سے آزاد کشمیر کے صدر کے اعزازی مشیر سردار ظریف خان ،سید فیصل ،سردار زبیر خان ،پروفیسر سعید خلیل ، خورشید عباسی ، سردار آفتاب روشن خان نے، شفیق شاہ ،سردار شکیل خان ، سردار شکیل انجم، مظہر کیانی، سردار آفتاب خان، سردار طارق خان، خالد فہیم، سردار عابد خان، دانش اصغر، شیریں خان، لطیف کیانی، سردار جاوید شفیع، سردار جہانزیب خان اور شاہین خان نے بھی خطاب کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0