جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

تحفے میں ملی گھڑی فروخت کرنے پر سابق برازیلین صدر کی گرفتاری کا امکان

       
مناظر: 456 | 24 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرپشن صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے لیکن قومیں وہی آگے بڑھتی ہیں جو اس ناسور کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے اس جڑ سے اکھاڑ پھینکتی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی امریکہ کے ملک برازیل کے سابق صدر کو سعودی عرب سے تحفہ میں ملی گھڑی فروخت کرنے پر گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، برازیل کے سابق صدر نے سعودی عرب سے تحفہ ملی گھڑی کو امریکہ میں 68 ہزار ڈالر میں فروخت کیا تھا جس پر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور الزام ثابت ہونے پر سابق صدر کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی انتقال کرگئے سابق صدر کے وکلا کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو جو تحائف ملے وہ ریاستی نہیں اور حکومتی پینل بیشتر تحائف کو ذاتی ملکیت قرار دے چکا ہے،واضح رہے کہ سال 2021 میں برازیل کے سابق صدر بولسو نارو نے اپنے دور صدارت میں سعودی عرب سے 2 بیش قیمت ڈائمنڈ جیولریز وصول کی تھیں جن کی مالیت 32 لاکھ 75 ہزار ڈالر بنتی ہے۔ سابق صدر نے یہ جیولریز جمع کروانے کے بجائے اپنے پاس رکھ لی تھیں جبکہ برازیلین قانون کے تحت حکومتی عہدیدار صرف ذاتی نوعیت اور کم ترین مالیت کے تحائف ہی اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0