منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر میں پوسٹر چسپاں:لوگوں سے سید علی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کی اپیل

       
مناظر: 252 | 25 Aug 2023  

 

سرینگر25 اگست (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے مختلف حصوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تحریک مزاحمت کی علامت سید علی گیلانی کو انکی شہادت کی دوسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کریں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرجموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ اور دیگر تنظیموں نے سری نگر کے مختلف علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے ہیں۔ پوسٹروں میں ائمہ مساجد اور خطباءپر زور دیا گیا کہ وہ سید علی گیلانی اور دیگر کشمیری شہداکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔یاد رہے کہ سید علی گیلانی یکم ستمبر2021 کو سرینگر میں گھر میں دوران نظر بندی وفات پا گئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0