کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 33 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 226روپے 15 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 234روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا۔