بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بدنام زمانہ این آئی اے نے خالصتان تحریک کے رہنماء کی زمین ضبط کرلی

       
مناظر: 857 | 26 Aug 2023  

 

چندی گڑھ(نیوز ڈیسک )بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے ریاست پنجاب میں خالصتان تحریک کے رہنماء لکبیر سنگھ سندھو کی زمین ضبط کر لی ہے ۔
بھارتی نیوز چینل ریپبلک ٹی وی نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں خالصتان تحریک کے ارکان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے ۔دنیا بھر میں مقیم سکھ پنجاب کو بھارت سے آزادکراکے الگ ملک خالصتان بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ تاہم بھارتی حکومت سکھوں کو دہشت گرد اوران کی اس پرامن تحریک کودہشتگردی کے طورپر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔این آئی اے کی طرف سے کینیڈا میں مقیم لکبیر سنگھ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 15لاکھ کے انعام کے اعلان کے مہینوں بعدپنجاب کے علاقے ترن تران میں انکی اراضی ضبط کی گئی ہے ۔این آئی اے نے حال ہی میں انکی گرفتاری کا وارنٹ بھی جاری کیاتھا۔ ترن تران لکبیر سنگھ کا آبائی علاقہ ہے۔بھارتی حکومت نے پہلے ہی لکبیر کے خلاف بہت سے جھوٹے مقدمات قائم کئے ہیں ۔ این آئی اے نے گذشتہ سال 20 اگست کو تعزیرات ہند اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کی مختلف دفعات کے تحت لکبیر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0