جمعرات‬‮   28   اگست‬‮   2025
 
 

بھارتی سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے مودی کے سازشی منصوبے کا پول کھول دیا

       
مناظر: 343 | 26 Aug 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے مودی کے سازشی منصوبے کا پول کھول دیا۔ پرشانت بھوشن کا کہنا تھا کہ 2024الیکشن سے پہلے مودی سرکار رام مندر ایودھیہ پر جعلی دہشتگرد حملہ کروائے گی،دہشتگرد حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر جنگ کی فضا بنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیر میں جعلی کارروائی کر کے مودی کے الیکشن جیتنے کی راہ ہموار کرے گی،بھارتی قانون دان نے کہا کہ مودی سرکار نے پلوامہ اور سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچا کر انتخابات کو متاثر کیا۔ بھارتی سپریم کورٹ ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن کا کہنا تھا کہ مودی انتخابات جیتنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے، مودی کے سیاسی عزائم ہندوستان کو منی پور کی طرح دولخت کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ پانچ سال بعد بھی منظر عام پر نہیں آئی،گیارہ انٹیلی جنس رپورٹس کو نظر انداز اور ستیا پال ملک کو خاموش رہنے کا کہا گیا۔ بھارتی سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے بھارتی میڈیا کی مودی نواز پالیسیوں پر کڑی تنقیدکی، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام مودی سرکار کے چناؤ جیتنے کیلئے اپنائے جانیوالے اوچھے ہتھکنڈوں سے باخبر رہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0