اتوار‬‮   14   ستمبر‬‮   2025
 
 

ضلع پونچھ میں بھارتی فورسزکی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری

       
مناظر: 486 | 28 Aug 2023  

 

جموں28اگست(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسزنے ضلع کے علاقوں سرنکوٹ اور مینڈھر میں تلاشی کی کارروئیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ فورسز اہلکاروں نے سرنکوٹ اور مینڈھر میں کنٹرول لائن کے نزدیک علاقوں میں تلاشی مہم شروع کررکھی ہے۔آخری اطلاعات آنے تک ان علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھا۔