اتوار‬‮   14   ستمبر‬‮   2025
 
 

وادی کشمیرمیں زلزلے کے شدید جھٹکے ، زمین لرز اٹھی

       
مناظر: 609 | 28 Aug 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر کی سہ پہر وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق وادی کے مختلف حصوں میں5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز دیامیر میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے پیر کی سہ پہر 4بجکر ایک منٹ پرمحسوس کئے گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے فوری طورپر کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔