\
ہفتہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

ممبئی میں کسانوں کا حکومت کیخلاف احتجاج، مظاہرین سرکاری دفترکی عمارت میں داخل

       
مناظر: 454 | 30 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کسانوں نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا، اس دوران متعدد مظاہرین سرکاری دفتر کی عمارت میں داخل ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں احتجاج کے دوران کسان مظاہرین سرکاری عمارت کی پہلی منزل پر لگے حفاظتی جال پر چڑھ گئے اور متعدد اندرکودگئے۔ کسان مظاہرین کی پیش رفت روکنے کے لیے پولیس کی کارروائی کے دوران کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ کسان مظاہرین نے ریاستی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ حکومت ان کی زمینوں کا مناسب معاوضہ ادا کرے۔ اس سے قبل اپریل میں بھی ہزاروں کسانوں نے سرکاری منصوبوں کے لیے لی گئی اپنی زمین کے مناسب معاوضے سمیت فصلوں کی قیمت بڑھانے کے لیے مارچ کیا تھا۔