منگل‬‮   22   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بارہمولہ:سکھ انجینئر کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ

       
مناظر: 990 | 30 Aug 2023  

 

سرینگر 30اگست (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی نے انجینئر گرمیت سنگھ کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کا غیر جانبدارنہ مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ روڈز اینڈ بلڈنگز کے انجینئر گرمیت سنگھ چند کی لاش منگل کو ضلع بارہمولہ کے علاقے گنتامولہ میں دریائے جہلم سے برآمد ہوئی تھی،جو چند روز قبل بارہمولہ میں اپنے گھر سے نکلتے ہی لاپتہ ہو گئے تھے۔ آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین جگموہن سنگھ رینا

نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرمیت سنگھ کے قتل میں ٹھیکیداروں کے مبینہ کردار کی طرف انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں اوریہ ضروری ہے کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آر اینڈ بی کا تمام ریکارڈ ضبط کیا جائے تاکہ جامع اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا سکے۔ انجینئر گرمیت سنگھ کی پراسرار موت پر رنج وغم کے اظہار کیلئے بڑی تعداد میں سکھ بارہمولہ میں جمع ہوئے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0