منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ضلع سانبہ میں ٹول پلازے کوہٹانے کیلئے ساتویں دن بھی بھوک ہڑتال جاری

       
مناظر: 816 | 30 Aug 2023  

 

جموں 30اگست (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں جموں۔پٹھانکوٹ شاہراہ پر واقع سرور ٹول پلازے کو ختم کرنے کے مطالبے کے حق میں یووا راجپوت سبھاکے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی بھوک ہڑتال بدھ کو ساتویں روز بھی جاری رہی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وائی آر ایس کے کارکن 25 اگست سے سانبہ میں بھوک ہڑتال پر ہیں جب پولیس نے ان کے 26ساتھیوں کو سرور ٹول پلازہ کے گرد عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا تھا۔حکام کے مطابق کارکنوں میں سے ایک لکی سنگھ، جس کی بھوک ہڑتال کی وجہ سے منگل کو حالت بگڑ گئی تھی، کو جموں کے ایک ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔مقامی بیوپار منڈل کے صدر تیجندر سنگھ نے کہا ہے کہ قابض حکام کو ٹول پلازہ کو ہٹانے کے مقامی لوگوں کے مطالبے پرتوجہ دینی چاہیے۔مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی جانب سے سرور ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس کے نام پر بھتہ خوری کے خلاف 21 اگست کو لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے تھے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0