منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سید علی گیلانی کی دوسری برسی کل منائی جائے گی

       
مناظر: 399 | 31 Aug 2023  

 

سرینگر31 اگست (نیوز ڈیسک ) بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی دوسری برسی کل یکم ستمبر بروز جمعہ منائی جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کی وفات یکم ستمبر2021 کو سرینگر میں گھر میں نظر بندی کے دوران ہوئی تھی جہاں قابض بھارتی انتظامیہ نے انہیں 2010سے مسلسل نظر بند کر رکھا تھا۔ان کی وفات کی خبر پھیلی تو سرینگر میں مساجد سے اعلانات میںکشمیریوں سے اپنے اس عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گھروں سے باہر آنے کیلئے کہاگیا ۔ تاہم بھارت نے راتوں رات سخت کرفیو اور مواصلاتی بلیک آؤٹ نافذ کر کے پوری وادی کشمیر کو ایک بڑی جیل میںتبدیل کردیا۔لوگوں کو مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کیلئے حیدر پورہ میں انکی رہائش گاہ کے باہر بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی بھاری نفری تعینات کی گئی۔اس دوران بھارتی فورسز کے اہلکار سید علی گیلانی رہائش گاہ میں گھس گئے اور انکے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور میت زبردستی اپنے ساتھ لے گئے اور رات کے اندھیرے میں حیدر پورہ سرینگر کے قبرستان میں دفن کر دی جبکہ تحریک آزاد ی کے اس عظیم رہنما نے سرینگر کے عید گاہ مزار شہداءمیں دفن ہونے کی وصیت کی تھی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں حیدر پورہ قبرستان کی طرف مارچ کی کال دی ہے جہاں سید علی گیلانی مدفون ہیں۔ اس کال کی حمایت تمام آزادی پسند تنظیموں نے کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں ائمہ اور خطباءپر بھی زور دیا ہے کہ وہ بزرگ رہنما اور دیگر کشمیری شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے مساجد میں خصوصی دعائیں کریں۔ بیان میں دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرانے کیلئے پرامن مظاہرے کریں ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عظیم حریت قائد کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مارچ میں بڑے پیمانے پر شرکت کریں۔
پوسٹرز میں لکھا گیا کہ کشمیری شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0