جموں(نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ضلع میں مینڈھر کے نصف درجن سے زائد دیہات میں فوجی آپریشن شروع کیاہے۔بھارتی فورسزنے پونچھ مینڈھر روڈ پر ناکے لگائے ہیں اور آنے جانے والی تمام گاڑیوں کے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کر رہی ہیں جبکہ لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔
دریں اثنا ء بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔