نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارت کا جنگی جنون جاری ہے ۔ بھارتی بحریہ ک نے اپنا جدید جنگی جہاز ’مہندر گری‘ جمعہ کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بھارتی بحریہ کے لئے جدید ترین ڈرون سسٹم ’’ سافٹ کل ‘‘ بھی حاصل کرے گا ۔ یادرہے مہندرگری پروجیکٹ 17اے کا ساتواں اور آخری اسٹیلتھ فریگیٹ ہے۔ پروجیکٹ کے تحت چار جنگی جہاز ممبئی کے مجھگاؤں ڈاک شپ بلڈرس لمیٹڈ میں اور باقی کولکاتا کے گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس (جی آر ایس ای) میں بنائے جا رہے ہیں۔ روجیکٹ 17اے فریگیٹ پروجیکٹ 17 (شیوالک اسکوائر) فریگیٹ کا فالو اَپ ہے، جس میں بہتر اسٹیلتھ خصوصیات، معیاری اسلحے اور سنسر و پلیٹ فارم مینجمنٹ نظام ہیں۔