منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سید علی گیلانی بہادری اور استقامت کی علامت ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر

       
مناظر: 663 | 1 Sep 2023  

 

مظفرآباد:(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی بہادری اور استقامت کی علامت ہیں،ظلم اور جبر کے سامنے جب بھی مسلسل اور مستقل مزاحمت کا ذکر ہوگاتو آئندہ نسلوں کو سید علی گیلانی کی یاد آئے گی۔بابائے حریت کا نعرہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے آج بھی مقبوضہ کشمیر کا سب سے مقبول نعرہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عظیم حریت لیڈر سید علی گیلانی کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کے بد ترین مظالم کے سامنے کلمہ حق کہنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ سید علی گیلانی نے جرات اور بہادری سے ظلم و استبداد کا مقابلہ کیا اور کبھی اپنے پائیہ استقلال میں لغزش نہیں آنے دی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم آج بھی جاری ہیں،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کی تحقیقات کروائیں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کروائیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سید علی گیلانی کی رحلت سے جو خلا پیدا ہو ا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ بابائے حریت اپنی تمام عمر ظلم اور جبر کے سامنے ایک چٹان بن کر کھڑے رہے،وہ کشمیریوں کی مزاحمت کی علامت تھے۔انہوں نے کہاکہ بطل حریت نے اپنی ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے وقف کر دی اورآخری دم تک اپنے نظریے پر ڈٹے رہے سید علی گیلانی کو زندگی کے بیشتر عرصہ میں قید اور نظر بند رکھا گیا لیکن ان کے جذبہ حریت میں کمی نہیں آئی، لازوال جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔اقوام متحدہ، او آئی سی اور دنیا کے مہذب ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں و ادارے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0