منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سید علی گیلانی کی برسی پر پاکستان جدہ کے قونصل جنرل خالد مجید کا خراج عقیدت

       
مناظر: 807 | 2 Sep 2023  

 

جدہ (نیوز ڈیسک ) قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے کہا کہ سید علی گیلانی ہمت اور استقامت کا پیکر تھے، انہوں نے کشمیریوں کے حقوق کے لیے انتھک محنت کی ۔ ان کی قربانیاں اور غیر متزلزل عزم ہم سب کو ہمیشہ متاثر کرتا رہے گا۔ آج ہم بہادر کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظیم حریت لیڈر سید علی گیلانی کی دوسری برسی کے موقع پر کیا ۔
ہمیں کشمیری آبادی کے خلاف جاری مظالم اور خلاف ورزیوں پر غور کرنا چاہیے اور جموں و کشمیر میں غیر قانونی قبضے کی واضح الفاظ میں مذمت کرنی چاہیے۔ حکومت پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ضروری ہے کہ کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کے متاثر کن الفاظ، “ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” ہمارے دل و دماغ میں ہمیشہ گونجتے رہیں گے۔ اج ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ ان کی جائز امنگوں کی وکالت کرنے کے لیے انتھک کاوشیں کریں گے اور ہر جائز ذریعہ بروئے کار لائیں گے۔ ہم سب کو مل کر ایک ایسے مستقبل کی طرف کام کرناہے جہاں کشمیری عوام اپنی تقدیر کا خود فیصلہ کر سکیں اور امن اور ہم آہنگی سے رہ سکیں۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ سید علی گیلانی کے درجات بلند کرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0