جمعرات‬‮   2   جنوری‬‮   2025
 
 

6ستمبر یوم دفاع ! کشمیری ایک مستحکم اور خوشحال پاکستان کے لیے دعاگو ہیں: جی اے گلزار

       
مناظر: 767 | 6 Sep 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے پاکستان کو اس کے یوم دفاع پر مبارکباد دیتے ہوئے 1965کی جنگ کے ان ہیروز کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا۔
غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ 6ستمبر بہادری اور جراتمندی کی داستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا گو ہیں کیونکہ ایک مستحکم پاکستان نہ صرف خطے میں امن کے لئے بلکہ کشمیری عوام کی حق پر مبنی تحریک آزادی کی کامیابی کے لیے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا حقیقی سفیر ہے اور بھارت کشمیر کاز کی حمایت کرنے پر پاکستان کو سزا دینے کے لیے اس پر کئی جنگیں تھوپ چکاہے۔ غلام احمد گلزار نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا جو تنازعہ کشمیر کا سب سے قابل عمل حل ہے۔
دریں اثناء غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںیوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔ سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں یوم دفاع کے حوالے سے پوسٹرچسپاں کیے گئے۔ پوسٹروں میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری تمام بنیادی حقوق کے ساتھ آزادی حاصل کرلیں گے۔
ضلع رامبن کے قصبے بانہال میں طلباء نے پڑھائی میں نقصان کے پیش نظرمخصوص اساتذہ کی تقرریوں اور تبادلوں کے خلاف احتجاج کیا اور سرینگر جموں شاہراہ کو بلاک کردیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی اور تحریک وحدت اسلامی نے اپنے بیانات میں معروف دانشور، تحریک آزادی کشمیر کے سرکردہ رہنما اور کشمیر میڈیا سروس کے سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مرحوم شیخ تجمل الاسلام کو آج ان کی دوسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ شیخ تجمل الاسلام 2021میں آج ہی کے دن اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ کشمیر میڈیا سروس کے دفتر میں شیخ تجمل الاسلام کے لیے خصوصی دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام عملے نے شرکت کی۔
ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے شکاگو میں کشمیری کمیونٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں کشمیری عوام کو درپیش مشکلات پر امریکی انتظامیہ کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تنازعہ کشمیر کی موجودگی میں جنگ کے بادل ہمیشہ منڈلاتے رہیں گے اور ایٹمی جنگ کو بھی خارج ازامکان قرارنہیں دیا جاسکتا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0