منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سرینگر، جموں میں احتجاجی مظاہرے

       
مناظر: 732 | 6 Sep 2023  

 

سرینگر 06ستمبر (نیوز ڈیسک)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سرینگر اور جموں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے بینر تلے معذور افراد نے سرینگر کے پریس انکلیو میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ماہانہ پنشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا جو بقول ان کے کئی ماہ سے روک دی گئی ہے۔ بڑی تعدادمیں وہیل چیئرز پر موجود ان لوگوں نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن میں روزگار سمیت ان کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ درج تھا۔ انہوں نے کہا قابض حکام ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔نان گزیٹیڈ پولیس پنشنرز ویلفیئر فورم نے جموں کے ہری سنگھ پارک میں ایک مظاہرہ کیا جس میں پولیس اور فائر سروسز کے پنشنرز نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ قابض حکام ان کے ساتھ امتیازی سلوک کررہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0