جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

یوم دفاع پاکستان پر مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پاکستان کے حق میں پوسٹرچسپاں

       
مناظر: 932 | 6 Sep 2023  

 

سرینگر 06ستمبر (نیوز ڈیسک ) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہدکی غیر متزلزل پاکستانی حمایت کو سراہاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پوسٹر متلاشیان آزادی کشمیر اور جموں و کشمیر سوشل یوتھ فورم سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پرچسپاں کیے گئے ہیں۔پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ پاک فوج مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔پوسٹروں میں کہاگیاہے کہ پاکستان کے بہادر بیٹے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرکے بھائیوںکونہ ماضی میں تنہا چھوڑا اور نہ آئندہ ایسا کریں گے۔ پوسٹروں میں کہاگیاکہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کو بھارت کے ناجائز قبضے سے آزاد کرایا جائے گا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملیں گے۔ادھر لوگوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم بھی لہرائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0