بدھ‬‮   27   اگست‬‮   2025
 
 

بھارت: گروپ20سربراہ اجلاس سے قبل دہلی میں غریبوں کے سینکڑوں گھر مسمار

       
مناظر: 855 | 7 Sep 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارت میں گروپ 20سربراہ اجلاس سے قبل جنوری سے اب تک غریبوں کے سینکڑوں مکانات اور سڑک کنارے لگے سٹالز کو منہدم کر دیا گیا ہے جس سے ہزاروں لوگ بے گھر اور روزگار سے محروم ہو گئے ہیں۔
درجنوں جھونپڑیوں کو زمین بوس کر دیا گیا۔ بہت سے رہائشیوں کو انہدام کے عمل سے کچھ ہی دیر قبل بے دخلی کے نوٹس موصول ہوئے۔حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ مسماری مہم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کی گئی ہے لیکن بے دخل کیے جانے والے لوگ اور انسانی حقوق کے کارکن حکام کے اس دعوے کو غلط قرار دے رہے ہیں۔اسی طرح کی مسماری مہم ممبئی اور کولکتہ میں بھی کی گئی ہے جہاں دلی میں ہونے والے سر براہ اجلاس سے قبل فورم کے اجلاس منعقد کیے گئے۔نئی دلی میں گروپ 20سربراہ اجلاس 9اور 10ستمبر کو منعقد ہو گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0