اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

ہندو انتہاپسندی کے بھارتی طلبہ پر اثرات، دلت خاتون کا پکایا کھانے سے انکار

       
مناظر: 730 | 7 Sep 2023  

 

چنائی(نیوز ڈیسک ) بھارت میں مسلمانوں اور دیگراقلیتوں کے خلاف نفرت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ انتہا پسندی کے ایک واقعہ میں طلبا نے دلت شیف کا پکایا کھانا کھانے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے کارور ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں 15 سے زائد اونچی ذات کے ہندو طلبا نے ناشتہ کرنے سےانکار کردیا۔ ہندو طلبا کا موقف تھا کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے فراہم کیا گیا ناشتہ دلت خاتون شیف نے بنایا ہے اس لیے وہ نہیں کھا سکتے۔ ہندو طلبا کے والدین کا کہنا تھا کہ جب تک دلت خاتون کھانا پکائیں گی ان کے بچے اسکول کی طرف سے فراہم کی گئی مفت کھانے کی اسکیم کے تحت کھانا نہیں کھائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے معاملے کا علم ہونے پر طلبا کے والدین سے رابطہ کر کے قانونی کارروائی کی وارننگ دی تاہم والدین نے ان کی بات ماننے سے انکار کردیا۔
بھارت میں مسلمانوں اور دلت سمیت اقلیتوں کیخلاف انتہا پسند واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اعلیٰ ذات کے ہندو بغیر کسی وجہ کے مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0