\
ہفتہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

لاقانونیت کی انتہا ، بھارت میں فوجی بھی غیر محفوظ ، 2اہلکار قاتلانہ حملے میں چل بسے

       
مناظر: 859 | 8 Sep 2023  

ایٹا نگر (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ آسام اروناچل پردیش سرحد کے ساتھ بوڈمسا کے مقام پر دو موٹر سائیکل سواروں کے حملے میں سی آر پی ایف کی 106ویں بٹالین کااہلکار سنیل کمار پانڈے ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہو گیا۔ دریں اثنا بہار کے مشرقی ضلع چمپارن میں ایک پیرا ملٹری ساشسٹرا سیما بال (ایس ایس بی ) کے 30 سالہ کانسٹیبل دھرمیندر کمار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ریاست آسام کے شہر گوہاٹی کے مضافات میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 128 بٹالین کا ایک اہلکار بپن چندر رائے اپنے کیمپ کے اندر لٹکا ہوا پایا گیا۔