منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری:دفتر خارجہ

       
مناظر: 359 | 9 Sep 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعہ کو پریس بریفنگ میں کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے ایک مشترکہ خط میں جی20 کے رکن ممالک خاص طور پر کانفرنس میں مدعو کئے گئے ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خط میں بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری جابرانہ پالیسیوں کا ذکرکیا گیا ہے، جس میں آزادی اظہار، پرامن اجتماع اور انجمنوں پر پابندیوں کے علاوہ آزاد میڈیا اور سول سوسائٹی گروپس کے خلاف کریک ڈائون میں شدت شامل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں منظم طریقے سے انسداد دہشت گردی اور ریاستی سلامتی کے قوانین کا استعمال کر رہی ہیں جن میں (یو ای پی اے) اور جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ شامل ہیں تاکہ مقبوضہ علاقہ میں میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جاسکے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے اور وہ عالمی سطح پر خود کو ایک اہم ملک کے طور پر پیش کرتا ہے، اسے بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنا چاہئے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرنا چاہئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0