پیر‬‮   15   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے 4بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

       
مناظر: 405 | 9 Sep 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج بڈگام اور پلوامہ اضلاع سے 4 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں نے تنویر احمد بٹ اور یاور مقبول گنائی نامی 2 نوجوانوں کوضلع بڈگام کے علاقے پکھر پورہ سے گرفتار کیا گیا۔ دیگر2 نوجوانوں سہیل فردوس اور شاہد گل کو پلوامہ ضلع کے علاقے گڈورہ سے گرفتار کیاگیا۔پولیس نے کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں مجاہد تنظیموں کا رکن قرار دیدیاہے۔