اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

مراکش میں زلزلے سے اموات کی تعداد 820 ہوگئی

       
مناظر: 889 | 9 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مراکش میں 6.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 820 ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے کم ازکم 672 افراد زخمی ہیں جن میں سے 205 کی حالت تشویشناک ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ رباط، کاسابلانکا اور ایشوئیورا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تباہ کُن زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھی تھیں جس کے بعد سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق مراکش میں تاریخی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
زلزلے کے باعث مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے تھے جس کے باعث خوفزدہ شہریوں نے رات کھلے مقامات اور سڑکوں پر گزاری۔
شدید زلزلہ مراکش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا جس کا مرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0