منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

       
مناظر: 396 | 9 Sep 2023  

 

سرینگر 09ستمبر ( نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیریوںکی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں اپنے ایک بیان میں پارٹی رہنما عمر عادل ڈار اوردیگر سیاسی نظربندوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا جو گزشتہ 8ماہ سے سینٹرل جیل سرینگر میں ایک جھوٹے مقدمے میں نظر بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے پر امن جدوجہد کر رہے ہیں لیکن بھارتی حکومت انکی آواز کو کالے قوانین کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں نظر بند تمام کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے بھی سری نگر میں جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت اور اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی حکام نے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے رکھا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0