بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بابراعظم بیمار، محمد رضوان کے کپتان کے اختیارات استعمال کرنے کی کوشش پر میچ ریفری نے روک دیا

       
مناظر: 340 | 28 Dec 2022  

 

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں کپتان قومی ٹیم بابر اعظم کو فلو کی شکایت سامنے آئی ہے جس کے بعد وہ میدان میں نہیں اترے، محمد رضوان کو ان کے متبادل کے طور پر میدان میں اتارا گیا لیکن فیلڈ ایمپائر اور ریفری نے انہیں کپتان کے اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا ہے، جبکہ سرفراز احمد اب کراچی ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم بیماری کے باعث میدان میں نہیں اتر سکے اس لیے محمد رضوان کو متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتارا گیا ، محمد رضوان پلینگ الیون کا حصہ نہ ہونے کے باوجود فیلڈ سیٹ کرتے دیکھائی دیئے ، جو کہ کپتان کے اختیارات ہیں ، رولز کے مطابق 12واں کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا ، اس لیے میچ ریفری نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا، ٹیسٹ میں میچ ریفری کی مداخلت کے بعد سرفرا زاحمد کپتانی کر رہے ، کیوی کھلاڑی ڈیون کانوے کے ریویو کا فیصلہ سر فراز احمد نے کیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0