جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

10 رکنی کشمیری وفد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا روانہ

       
مناظر: 401 | 11 Sep 2023  

اسلام آباد 11 ستمبر (نیوز ڈیسک )کنٹرول لائن کے دونوں طرف سے تعلق رکھنے والا 10 رکنی کشمیری وفد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 54ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا روانہ ہوگیا ہے۔
وفد کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما الطاف حسین وانی کر رہے ہیں۔ وفد میں سردار امجد یوسف خان ، سید فیض نقشبندی، ایڈووکیٹ پرویز شاہ، شمیم شال، حسن بنا، پروفیسر شگفتہ اشرف، ڈاکٹر ولید رسول، ڈاکٹر سائرہ شاہ اور نائلہ الطاف کیانی شامل ہیں۔
کشمیری وفد جنیوا میں اپنے ایک ہفتہ طویل قیام کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اجلاس میں شرکت کے علاوہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، خصوصی نمائندوں، سفارت کاروں اور غیر سرکاری عالمی تنظیموں (این جی اوز) کے نمائندوں کے ساتھ ملاقتیں کرے گا اور انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی ابتر صورتحال اور مودی کی ہندو توا حکومت کی طرف سے علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے آگاہ کرے گا ۔وفد عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم بھارتی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کرے گا۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا54واں اجلاس آج شروع ہورہا ہے اور یہ 13اکتوبر تک جاری رہے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0