جموں 13 ستمبر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع راجوری میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیاجسے سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والے نوجوان کی تعداد بڑھ کر 2ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کھاوا Khawaمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ فوجیوں نے اسی علاقے میں گزشتہ روز آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کیاتھا۔ قبل ازیں کھاوا ہی کے علاقے میں منگل کے روز ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔ ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کا آپریشن آج مسلسل 9ویں روز بھی جاری ہے۔