پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیری تاجر امریکی سیبوں پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے مودی حکومت کے اقدام پر برہم

       
مناظر: 326 | 13 Sep 2023  

 

سرینگر13 ستمبر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پھلوں کے تاجر نریندر مودی کی زیر قیاد بھارتی حکومت کی طرف سے امریکا سے درآمد کیے جانے والے سیب پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے فیصلے پر سخت برہم ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت کے امریکی سیب اور اخروٹ پر 20 فیصد اضافی ٹیرف ڈیوٹی میں کمی کے اقدام نے کشمیر کے پھل کاشتکاروں کو اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند کر دیا ہے، انہیں خدشہ ہے کہ امریکی پھل بھارت کو کم نرخوں پر درآمد کیے جائیں گے جس کے نتیجے میں مقامی سیب مارکیٹ میں اپنی اہمیت کھو دے گا۔
کشمیر ویلی فروٹ گروورز ڈیلرز یونین کے صدر بشیر احمد بشیر نے کہا کہ اس اقدام سے کشمیری سیب پر منفی اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاشکاروںکو ہونے والے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی حکومت کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں کورونالاک ڈاؤن او 2019کے محاصرے کی وجہ سے پہلے ہی بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک امریکی سیب پر در درآمدی محصولات میں مزید کمی سے ان کے کاروبار پر مزید منفی اثر پڑے گا۔
سوپور کے ایک سیب کاشتکار منظور احمد میر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ امریکی سیب کے کاشتکاروں کو حکومت کی طرف سے بھاری سبسڈی فراہم کی جاتی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے کاشتکاروں کو ایسی کوئی سہولیات میسر نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بھارتی حکومت کشمیر میں سیب کی صنعت کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0