سرینگر14 ستمبر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کیطرف سے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع اسلام آباد میں کوکرناگ کے علاقے گڈول میں آج تیسرے روز بھی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔ آپریشن میں ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
قبل ازیںاسی علاقے میں گزشتہ روز ایک حملے میں بھارتی فوج کے ایک کرنل اور میجر کے علاوہ پولیس کا ایک ڈی ایس پی ہلاک جبکہ دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔
بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے راجوری اور پونچھ اضلاع میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔