پیر‬‮   15   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارتی فوج کے تربیت یافتہ غنڈے ویلج ڈیفنس گارڈ کے رکن نے گولی مارکر بیوی کوقتل کر دیا

       
مناظر: 659 | 15 Sep 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فوج کے حمایت یافتہ ویلج ڈیفنس گارڈ کے ایک رکن نے اپنی بیوی کو گولی مارکر قتل کر دیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ویلج ڈیفنس گارڈ کے رکن یشپال نے جمعرات کو ضلع کے علاقے پترارہ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر اپنی بیوی 46 سالہ نیلم دیوی کو قتل کر دیا۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ پنچایت ہلکا پترا کے سرپنچ یشپال نے اپنی بیوی پر گولی چلائی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ بعد ازاں خاتون کو اس کے خاندان کے دیگر افراد نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سندربنی منتقل کیا۔جہاں سے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔