جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مذہبی منافرت ناقابل قبول ،انتونیو گوتریس کا بھارت میں اقلیتوں کیخلاف حالیہ حملوں پر ردعمل

       
مناظر: 229 | 15 Sep 2023  

 

اقوام متحدہ(نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت میں مسلمانوں اور مسیحی برادری کے خلاف حالیہ حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی منافرت مکمل طور ناقابل قبول ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتونیو گوتریش نے یہ بات نئی دلی میں جی 20سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد نیویارک واپس آمد پرایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی کی جانب سے بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اقلیتوں کے خلاف حالیہ ظلم وتشدد بارے اٹھائے گئے سوال کے جواب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں کی اور نہ ہی دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے ملاقات کی لیکن ہمارا موقف واضح ہے کہ مذہبی عدم برداشت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جو مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔انہوں نے اپنے افتتاحی کلمات میں آئندہ ہفتے ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلی سطح کے اجلاس کے حوالے سے عالمی سربراہان کے لیے واضح پیغام میں کہا کہ یہ وقت دکھاوے یا بیانات دینے کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا ہے۔ایسے اقدامات جس کی دنیا کو بہتر بنانے کے لیے ضرورت ہے۔یہ وقت بے حسی یا خاموش بیٹھنے کا نہیں ہے بلکہ یہ حقیقی اور عملی حل کے لیے اکٹھے ہونے کا وقت ہے۔یہ وقت بہتر مستقبل کے لیے اقدامات پر سمجھوتہ کرنے کا ہے، جیسا کہ سیاست ، سفارت کاری اور موثر قیادت پر سمجھوتا۔ انہوں نے مراکش اور لیبیا میں حالیہ دنوں میں ہوانے والے واقعات کے حوالے سے کہا کہ اقوام متحدہ امدادی سرگرمیوں کے لیے متحرک ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0