منگل‬‮   26   اگست‬‮   2025
 
 

ہریانہ کے ضلع نوح میں مسلمانوں کوکھلے مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیاگیا

       
مناظر: 654 | 15 Sep 2023  

چندی گڑھ15 ستمبر (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست ہریانہ میں حکام نے مسلمانوں کو ضلع نوح میں کھلے مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ضلع نوح میں آج نماز جمعہ کھلے مقامات پر ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ہریانہ پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق ضلع نوح میں انٹرنیٹ سروسز بھی آج اور کل دو دن کیلئے معطل رہے گی۔ ہریانہ پولیس نے کل ایک مسلم لیڈرمومن خان کو بھی ریاست راجستھان کے علاقے فیروز پور جھرکا سے گرفتار کیا۔ انہیں ضلع نوح میں مبینہ طور پر تشدد کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مسلم لیڈر مومن خان، جن کا تعلق کانگریس پارٹی سے ہے، کو آج نوح کی ڈسٹرکٹ عدالت میں پیش ہونا تھا۔ ہریانہ پولیس نے ضلع نوح میں پابندیاں عائد اور عدالت کے باہر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0