ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

او آئی سی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے حل کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی،نسیمہ بگلی

       
مناظر: 342 | 16 Sep 2023  

جنیوا16ستمبر ( نیوز ڈیسک )جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی مستقل نمائندہ نسیمہ بگلی Nassima Baghliنے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کی حمایت کا اعاد ہ کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اس حوالے سے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔
نسیمہ بگلی نے ان خیالات کا اظہار جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے54ویں اجلاس میں شرکت کے لیے موجود کشمیری وفد کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ او آئی سی کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھی گی اور اس مسئلے کے حوالے سے بیداری پید اکرنے کیلئے اپنی تمام کوششیں برائے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے مستقل انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے اور اس حوالے سے رپورٹ جاری کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔انہوںنے کہا کہ کمیشن اس سلسلے میںاپنا کام بخوبی انجام دیتا رہے گا۔
کشمیری وفد کی قیادت الطاف حسین وانی کر رہے تھے۔ انہوں نے نسیمہ بگلی کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی تازہ ترین سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مقبوضہ علاقے میں جاری خونریزی اور ریاستی دہشت گردی کے فوری خاتمے کے لیے او آئی سی تنظیم کے فعال کردار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ او آئی سی علاقے میں انسانی حقوق کی مخدوش صورتحال کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرے۔
کشمیری نمائندوں نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کی مسلسل حمایت پر او آئی سی اور تنظیم کے رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
وفد میں شامل دیگر افراد میں سید فیض نقشبندی، شمیم شال، سردار امجد یوسف، حسن البنا اور ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ شامل تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0