پیر‬‮   15   ستمبر‬‮   2025
 
 

کشمیر اور فلسطین میںآزادی کی منصفانہ تحریکوں کو دبانے کیلئے بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ، اہم انکشافات

       
مناظر: 642 | 16 Sep 2023  

سرینگر 16 ستمبر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ گڈول میں آج مسلسل 5ویں روز بھی محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاوں نے آپریشن کا آغاز منگل کے روز کیا تھا۔ بھارتی فوج آپریشن میں ہیلی کاپٹروں اور اسرائیلی ساختہ ڈرون طیاروں کا استعمال کرہی ہے۔
بدھ کو اسی علاقے میں ہونے والے ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک کرنل، ایک میجر، ایک سپاہی اور پولیس کا ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(ڈی ایس پی) مارا گیا تھا۔آپریشن میں اسرائیلی ساختہ ڈرون طیاروںکا استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت اور اسرائیل کشمیر اور فلسطین میںآزادی کی منصفانہ تحریکوں کو دبانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں۔