بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بانڈی پورہ میں بھارتی فوجی کی فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک اوردوسرازخمی

       
مناظر: 898 | 17 Sep 2023  

 

سرینگر17ستمبر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ قصبے میں ایک بھارتی فوجی کی فائرنگ سے اس کااپنا ہی ساتھی فوجی ہلاک اور دوسراشدید زخمی ہوگیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کی14راشٹریہ رائفلزکے کیمپ میں ایک فوجی کی فائرنگ سے اس کا اپنا ساتھی فوجی ہلاک اوردوسراشدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوج کے ایک حاضر سروس اہلکار کے ہتھیار سے اچانک گولی چلی جس سے ایک فوجی موقع پر ہی ہلاک اوردوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گولی حادثاتی طوپرچلی ہے ۔ پولیس نے بتایاکہ ملزم فوجی اہلکارکو گرفتارکیا گیا ہے اور ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0