ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

بیشک اللہ پاک جسے چاہے ہدایت دے ! جرمن فٹبالر رابرٹ باؤر نے اسلام قبول کر لیا

       
مناظر: 766 | 18 Sep 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جرمنی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل فٹبالر رابرٹ باؤر نے اسلام قبول کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبالر رابرٹ باؤر نے اسلام قبول کرنے کے بارے میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے بتایا۔ انسٹا اسٹوری میں رابرٹ باؤر کو نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے ساتھ ایک اور شخص بھی نماز پڑھ رہا ہے، وہ فٹبالر کے سسر نصیر اور جبکہ نماز پڑھنے والا بچہ عیسیٰ فٹبالر کا بیٹا ہے۔ رابرٹ نے اپنی اسٹوری میں خود کو مخاطب بھی کیا اور لکھا کہ یہ میں ہوں اور اپنے سسر کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور اپنے سسرال والوں کی وجہ سے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے جن کے ساتھ میں سالوں سے ہوں، آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے میری مدد کی اور میرے سفر میں میری حوصلہ افزائی کی۔
واضح رہے رابرٹ باؤر سعودی عرب کے فٹبال کلب الطائی کا حصہ بن گئے ہیں اور انہوں نے الطائی سے ایک سال کا معاہدہ کیا ہے۔
دوسری جانب پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام دنیا بھر میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے اور مسلمانوں کی تعداد 2015 اور 2060 کے درمیان دنیا کی مجموعی آبادی کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ بڑھ جائے گی۔
اس کے علاوہ رواں سال کے شروع میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0