پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سب اچھا کا جھوٹ پکڑا گیا ، بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرے

       
مناظر: 523 | 18 Sep 2023  

 

جموں18ستمبر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاج کا اہتمام کانگریس کے نوجوان کارکنوں نے کیا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے نوجوان رہنماادے بھانو چِب نے کہا کہ کانگریس احتجاج کر کے بے روزگاری کے اہم مسئلے کو اجاگر کرنا چاہتی ہے جس سے لاکھوں نوجوان متاثر ہوئے ہیں۔چِب نے کہا کہ بے روزگاری سے نمٹنا بی جے پی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل اورباصلاحیت نوجوان ملازمتوں کی شدید کمی کی وجہ سے بیکاراور بے روزگار بیٹھے ہیں۔دوسری طرف ہم ملازمتوں کے بحران سے نمٹنے کے کوئی کوششیں یا پالیسیاں نہیں دیکھتے۔پارٹی کے ایک اور رہنما انیرودھ ساہنے نے بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0