لاہور (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میچز کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا نام دیا ہے، جو یہاں 9، 11 اور 13 جنوری کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جائیں گے۔ سلیکٹرز پاکستان کپ کے اختتام کے بعد اور دوسرے ٹیسٹ کے دوران 16 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کریں گے، جو یہاں 2 سے 6 جنوری تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوپنر شرجیل خان کا نام جنوری 2017 میں اپنا 25 واں اور آخری ون ڈے کھیلنے پر شامل کیا گیا ہے جب کہ 2019 میں یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے کھیلنے والے شان مسعود کو بھی ممکنہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
سلیکٹرز نے ایسے چھ کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جنہوں نے ابھی ون ڈے میں شرکت نہیں کی ہے۔ ان میں ابرار احمد، عامر جمال، احسان اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم اور طیب طاہر شامل ہیں۔ ہالینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ کا حصہ بننے والے فخر زمان، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی (زخمی) اور زاہد محمود کا نام ممکنہ فہرست میں شامل نہیں ہے۔
پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے بابر اعظم کی قیادت میں عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عامر جمال، حارث رؤف، حسن علی، احسان اللہ، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہنواز دہانی، شان مسعود، شرجیل خان اور طیب طاہر بھی 21 ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔