پیر‬‮   15   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیرمیں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں مسلسل جاری

       
مناظر: 861 | 19 Sep 2023  

 

جموں 19ستمبر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں اپنی محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔
بھارتی فورسز نے ضلع راجوری میں کے علاقے نوشہرہ کے متعدد دیہات بشمول سیری اور گگروٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔بھارتی فوج اورپیراملٹری اہلکاروں نے کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، اسلام آباد، پلوامہ، کشتواڑ اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی تالشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔