جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

را کا چہرہ بے نقاب ، نریندر مودی خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے ،مشعال ملک

       
مناظر: 705 | 21 Sep 2023  

 

فیصل آباد 21ستمبر (نیوز ڈیسک )وزیرِ اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہیں اور خالصتان تحریک کے رہنماء ہردیپ سنگھ کے کینیڈا میں قتل سے بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی بھارت کی دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری ہیں اور آسٹریلیا اور یورپ میں سکھ برادری کو ہراساں کیا جارہا ہے جبکہ ہندوتوا تنظیم آر ایس ایس نے بھارت میں کئی گوردواروں اور گرجا گھروں کو نذر آتش کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کی ایما پربھارت میں مسجدوں کو شہید کیا گیا، عبادتگاہوں کی بے حرمتی کی گئی، بھارت کی دہشت گرد ی کی کارروائیاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کوخطے میں بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔ مشعال ملک نے مزید کہاکہ بھارتی نیوی کا کمانڈر کلبھوشن کراچی، پنجاب اور فاٹا سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے گزشتہ75 سال سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0