پیر‬‮   15   ستمبر‬‮   2025
 
 

پلوامہ: بھارتی پولیس نے ایک اور نوجوان کو گرفتار کر لیا

       
مناظر: 735 | 22 Sep 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںبھارتی پولیس نے آج ضلع پلوامہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے عاشق احمد خان نامی نوجوان کو ایک چھاپے کے دوران کیا۔ گرفتار نوجوان ضلع کے علاقے نیلورہ خان محلہ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔
پولیس نے نوجوان کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر سوشل میڈیا پر تحریک آزادی کے حق میں سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔