ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

امریکی کمیشن نے بھارت کو قابل تشویش ملک نامزد کرنے کی سفارش کردی

       
مناظر: 966 | 22 Sep 2023  

 

واشنگٹن (نیوز ڈیسک )  امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی آزادیوں میں کمی کی نشان دہی کر دی۔ کمیشن کی جانب سے امریکی وزارت خارجہ کو بھارت کو قابلِ تشویش ملک نام زد کرنے کی سفارش کردی گئی۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے قوانین اور پالیسیاں نافذ کی گئی ہیں۔ کمیشن کے مطابق بھارت میں مسلمانوں، سکھوں، مسیحیوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کمشین کا کہنا تھا کہ نئی دلی میں ہندو مسلم فساد کے بعد مسجد کو جلا دیا گیا اور نائب امام کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے اقلیتی مسائل پر خصوصی نمائندے فرنینڈ ڈی ویرنس نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعدلوگوں کوحق رائےدہی سےمحروم کیاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصاً مسلم کمیونٹی کی سیاسی نمائندگی کا حق چھیناجارہاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0