پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

قابض حکام نے سینئر حریت رہنما آغاحسن کا پاسپورٹ معطل کر دیا

       
مناظر: 488 | 24 Sep 2023  

 

سرینگر24ستمبر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی کا پاسپورٹ معطل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریجنل پاسپورٹ آفس سرینگر نے آغا سید حسن کو مطلع کیا ہے کہ پاسپورٹ ایکٹ 1967کی دفعہ 10(3XC) کے تحت ان کا پاسپورٹ معطل کر دیا گیا ہے۔ایک مقامی خبر رساں ادارے نے آغا سید حسن کے حوالے سے بتایا کہ انہیں یہ نوٹس اجراء کے ایک ماہ بعد موصول ہوا جس میں کہاگیا ہے کہ ان کا پاسپورٹ معطل کر دیا گیا ہے۔آغا حسن نے کہا کہ میں نے بیرون ملک جانے کے لیے نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست دی تھی۔ تاہم مجھے نوٹس کے ذریعے معلوم ہوا کہ میرا پاسپورٹ معطل کر دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0