جمعہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارت اور پاکستان تنازعہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کریں:سول سوسائٹی ارکان

       
مناظر: 935 | 25 Sep 2023  

 

سرینگر25ستمبر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیاکے خطے میں امن اور سیاسی و اقتصادی استحکام کے لیے مل بیٹھ کر تنازعہ کشمیر کو حل کریں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان نے جن میں محمد شفیع، محمد علی، شوکت احمد، محمد عاصم، منتظر نبی، عمر بزاز اور شاہین نبی شامل ہیں ، سرینگر میں ایک اجلاس میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے اچھی ہمسائیگی قائم ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے کے درمیان اچھے تعلقات سے پرامن ماحول پیدا ہوگا اور دونوں ممالک میں غربت کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا حل نہ صرف جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفاد میں ہے بلکہ اس سے پورے جنوبی ایشیاکے خطے کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اسلحہ اور گولہ بارود کی خریداری پر خرچ ہونے والی رقم کو عوام کی ترقی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس جموں وکشمیر کی علاقائی حیثیت کو تبدیل کرنے کے غیر قانونی عمل سے جموں و کشمیر کے عوام کو مزیدمشکلات کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔اجلاس میں والدین پر زور دیا گیا کہ وہ ان سرکاری اور نجی اسکولوں سے اپنے بچوں کو نکال دیں جہاں انہیں ہندوتوا کلچر کے پروگراموں، گانوں اور غیر اسلامی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0