سرینگر25ستمبر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دنیا کے مشہور صحت افزاء مقام اور اسکیئنگ ریزورٹ گلمرگ میں موسم کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدارنے صحافیوں کو بتایا کہ گلمرگ کے پہاڑی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ برف باری سے گلمرگ میں درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 3ڈگری سینٹی گریڈکم ہے۔ادھر اتوار کوسرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.6ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔ عہدیدارنے بتایاکہ جموں میں درجہ حرارت 32.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے 0.3ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔