منگل‬‮   22   اکتوبر‬‮   2024
 
 

آغا سید حسن کی طرف سے میر واعظ کی رہائی کا خیر مقدم ، تمام سیاسی نظر بندوں کی رہائی کا مطالبہ

       
مناظر: 845 | 25 Sep 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے میر واعظ عمر فاروق کی گھرمیں طویل نظر بندی سے رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام سیاسی نظر بندوں کی رہائی کامطالبہ کیا ہے ۔
آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں منعقدہ شہدائے کربلا کانفرنس سے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ میر واعظ کی رہائی ایک احسن اقدام ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ علمائے کرام ، وکلا ، طلباءاور نوجوانوں سمیت تمام سیاسی نظر بندوںکو رہا کرے۔ کانفرنس کی نظامت آغا سید مجتبیٰ الموسوی نے کی اور اس میں علمائے کرام ، شعرا،ادبااوردانشور شریک تھے۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری ملک احسان نے حاصل کی۔ جن علمائے دین اوردینی جماعتوں و سماجی تنظیموں کے زعماءنے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیاان میں مقبوضہ جموںوکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام ، پیر سید غلام نبی، مولانا مسرور عباس انصاری، سید یوسف الموسوی،ڈاکٹر سید مدثر، سید لیاقت موسوی ، پروفیسر زمان آزردہ، عباس جوہر اوردیگر شامل ہیں۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو جمعہ کے روزرہا کر دیا تھا۔ انہیں 5اگست2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے سے ایک روز قبل 4اگست کو سرینگر میں گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0