سرینگر 26ستمبر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے آج جموں میں ایک آزادی پسند نوجوانوں کے گھر پر چھاپہ ماراہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے جموں میں بٹنڈی کے علاقے پیر باغ میں کشمیری نوجوان محمد اقبال کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔ایس آئی اے نے چھاپے کے دوران اہم دستاویزات اور شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ایس آئی اے کے اہلکاروں نے نوجوان کے گھر پرچھاپے کے دوران ایک موبائل فون، دو سم کارڈ اور بعض دیگر دستاویزات ضبط کئے ہیں ۔انہوں نے اقبال کو مجاہد تنظیم کا کارکن قراردیا یہ وہ الزام ہے جو بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوںکی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے پیش کرتی ہیں۔
ادھر منگل کی صبح پونچھ کے علاقے کانکوٹ کے قریب ایک خصوصی پولیس افسر خالق حسین کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔قابض حکام کے مطابق خالق کی موت سڑک حادثے میں ہوئی ہے ۔