\
جمعرات‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

راجوری : بھارتی فوجی بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی

       
مناظر: 727 | 27 Sep 2023  

جموں(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک بھارتی فوجی بارودی سرنگ کے دھماکے میں شدید زخمی ہو گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نے فوج کا نائک دھیرج کمار ضلع کے علاقے نوشہرہ میں پٹرولنگ ڈیوٹی کے دوران بارودی سرنگ کی زد میں آنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوا۔ زخمی فوجی کو ناردرن کمانڈ ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔